حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ِعزاءایس او پیز کے تحت منعقدہوں گے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شرکت و تجاویز دیں اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی،اجلاس میں شریک مکتب تشیع کے تمام علما ءکرام نے باہمی مشاورت کے بعد محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کے 20نکاتی ایس او پیز پر اتفا ق کیا ۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ حکومت اور علمائے کرام کے درمیان محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں کورونا سے بچاو¿ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے 20 نکاتی ایس او پیز پر اتفاق کرلیا گیا۔انہوںنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کی تیاری اور وائرس کے تدارک کے لیے رہنما اصولوں پر عملدرآمد میں تعاون کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ممتاز علمائے کرام کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، علامہ عارف واحدی، علامہ راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر غضنفر مہدی، علامہ قمر حیدر زیدی، راجہ بشارت امامی اور علامہ سجاد حسین نقوی نے شرکت کی۔صوبائی گورنرز، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور چاروں صوبوں سے مختلف علما ءکرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔علامہ عارف واحدی نے مزیدکہا کہ محرم الحرام کے دوران علمائے کرام نے متفقہ طور پر عزاداری اور مجالس کے لیے درج ذیل ایس او پیز پر اتفاق کیاجس میں مجالس و عزاداری میں فاصلے کا خیال رکھا جائےگا، امام بارگاہ میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے نشان لگائے جائیں گے،ماسک کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، امام بارگاہ کی انتظامیہ داخلی راستوں کے باہر ماسک فراہم کر سکتی ہے۔ قالین کے استعمال سے اجتناب کیا جائے گاالبتہ امام بارگاہ سے باہر جراثیم سے پاک چٹائیاں بچھائی جا سکتی ہیں، اگر قالین ہوں تو روزانہ ان پر کلورین کا اسپرے کیا جائےگا۔ گھروں میں منعقدہ مجالس میں بھی ایس او پیز کا خیال رکھا جائےگا، کورونا کی وجہ سے طویل مجالس کے انعقاد سے اجتناب کیا جائےگا، مجالس کو مقررہ وقت پر ہی شروع اور ختم کیا جائےگا، عمر رسیدہ افراد کو عمومی مجالس میں شرکت سے اجتناب کیا جائیگااور انہیں صرف گھروں کی مجالس تک محدود رہنے کی گذارش کی جائیگی ۔ مجالس کے شرکا غیر ضروری اشیاءاپنے ہمراہ نہیں لائیںگے۔ مصافحہ، معانقہ وغیرہ سے احتراز کیا جائے گا، تبرک اور نیاز کے دستر خوان کی بجائے پارسل کا اہتمام کیا جائےگا۔عزادارعَلم، تعزیہ اور شبیہہ کی زیارت پر ہجوم سے اجتناب کریںاور دور سے زیارت پر اِکتفا کریں گے۔ عزاداری کے منتظمین مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے اور ایکدوسرے سے تعاون کریںگے۔ محرم الحرام اورعاشورہ کے جلوسوں کے لیے ایس او پیز کے تحت لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجازت ہوگی۔ جلوس میں ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور ماسک لگانا ضروری ہوگا،جلوس میں افراد کے مابین مناسب فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا، پانی پینے اورپلانے کے دوران مشترکہ برتن کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے ڈسپوزل گلاس اور پلیٹس کا استعمال کیا جائے گا،رضا کار اسکاو¿ٹس کے ذریعے جلوس کے شرکا سے ہدایات پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ شرکا کی تعداد مناسب اور کم ترین وقت میں جلوس کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے، عمر رسیدہ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد جلوس میں شرکت سے گریز کریں۔آخر میں اُنہوںنے کہا عزاداران ِمظلوم کربلااور بانیان مجالس و لائسنسداران جلوس علم و ذوالجناح و تعزیہ 20نکاتی ایس اوپیز پرعمل کرکے قومی یکجہتی اور مختلف مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کورونا کے پھیلاﺅ کے انسداد میں تعاون کرنے اور عزاداروں کے جان کے تحفظ کویقینی بنائیں،علامہ عارف واحدی نے صدر مملکت ، وزیر داخلہ ، وزیر مذہبی امور کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
![محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/01/30/4/916882.jpg)
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ِعزاءایس او پیز کے تحت منعقدہوں گے۔
-
محرم الحرام کے حوالے سے صدر مملکت کی صدارت میں علماء کے ساتھ مشاورتی اجلاس
حوزہ/اجلاس میں صدر آزاد کشمیر، تمام صوبوں کے گورنر بشمول گلگت بلتستان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت جبکہ گورنر پنجاب ، وفاقی وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ، …
-
-
امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے مظہر تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑکی شہادت کے موقع پر کہا کہ امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سکا کے مظہر تھے اور اپنے زمانے…
-
پنجاب کے تحفظِ بنیادِ اسلام متنازعہ ایکٹ کو یکسر مستر د کرتے ہیں ، علامہ عارف واحدی
حوزہ/علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ ہم پنجاب کے تحفظِ بنیادِ اسلام متنازعہ ایکٹ کو یکسر مستر د کرتے ہیں،محرم الحرام سے ایک ماہ قبل ایسا متنازعہ بل ملک…
-
زائرین پالیسی کا مقصد زائرین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، وزیر مذہبی امور پاکستان
حوزہ/وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ زائرین پالیسی بنانے کا مقصد زائرین کے قافلوں کو ریگولیٹ کرنا ہے، زائرین کو تنگ کرنا نہیں، بلکہ…
-
آئی ایس او راولپنڈی وفد کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات
حوزہ/شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی سے آئی ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر…
-
فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے ، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔
-
وبائی ماحول کے دوران کشمیر میں اوپن ایئر اسکول؛ روایتی اسکول کا بہترین متبادل
حوزہ/اسکولوں کو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث تاحال بند رکھا گیا ہے۔ صحافی عابد بھٹ بتاتے ہیں کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اس کا آسان مگر انوکھا…
-
پاکستانی عوام محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ محبان اہلبیت ؑ عاشق رسول ﷺ و عاشق اسلام ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھیں تو پاکستان ایشیا…
-
حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور میں ماہ محرم کے تعلق سے علماء و انجمن ہائے ماتمی کا اجتماع
حوزہ/حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور میں علمائے کرام جلالپور اور انجمن ہائے ماتمی کے ذمہ داران کا اجتماع ہوا۔ جس میں حکومت کی طرف سے عائد سوشل ڈسٹنس کا خیال…
-
عقائد تشیع کے خلاف بولنے والوں کو منبر نہ دیا جائے، نمائندہ علماء کرام
کراچی میں منعقد اجلاس میں یہ قرار پایا کہ مراجع عظام اور کسی فرقہ یا مذہب کی توہیں سے باز رہا جائے، قوم ملت میں باہمی اتحاد وحدت کو فروغ دیا جائے۔
-
مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان:
جے ایس او کے جوان ملک و قوم کا گرانقدر اثاثہ ہیں، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد محترم کے بازو ہیں قوم کے گرانقدر اثاثہ ہیں اسکو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ہمارا بھرپور تعاون رہے…
-
وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے اہم اجلاس
حوزہ/وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم میٹنگ ھوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ…
-
اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا،صدر پاکستان
حوزہ/اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرنا پاکستان کا دائمی موقف ہے۔
-
امیر المومینؑ و سیدہ فاطمہؑ نے زندگی گزارنے کے رہنما اصول فراہم کئے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/روز عقد امام علیؑ و دختر رسول کی مناسبت سے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن…
-
ایک ایرانی خاتون نرس کی عوام سے اپیل
حوزہ / زہرا قربانی آوج شہر کے قھوج گاؤں کی ایک خاتون نرس ہے ، جو ایک اسپتال میں ایک مہینے سے بلا فاصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے کام میں مصروف تھی اور…
-
علامہ عارف واحدی کا پرنسپل جامعہ قرآن و عترت کی وفات پر افسوس
حوزہ/شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا علامہ سید ناصر حسین الحسینی پرنسپل جامعہ قرآن و عترت کی وفات پر افسوس کا اظہار۔
-
۲۲ مئی جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گا، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی22مئی 2020ءبروز جمعةالمبارک کو ملک بھر میں جمعة…
-
علماء اور حکمران اگر اصلاح کی کوشش کریں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے، وزیر مذہبی امور پاکستان
حوزہ/پشاور پریس کلب میں متحدہ شریعت محاذ پاکستان زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا علماء…
-
یوم شہادت علی(ع) پرعلماء و ذاکرین ،بانیان، لائسنسداران ایس او پیز پر عملدرآمد کر ائیں ،علامہ عارف واحدی
حوزہ/ علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی انسداد کیلئے طبیاحتیاطی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے یوم شہادت علی ؑ کے موقع پرعلماءو ذاکرین…
-
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیم ؑ…
آپ کا تبصرہ